Uncategorized

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، ساجد حسین گشکوری سیکرٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی ضلعی شوری کا اجلاس بستی مومن آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا رضوان جعفری نے کی، اجلاس میں ضلع لیہ کی ضلعی کابینہ، 15 یونٹس کے نمائندگان، سینئرز کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی، مرکزی کواڈنیٹر شعبہ تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین کی موجودہ صورتحال، سیاسی پالیسی، تنظیم نو، حالات حاضرہ پہ بحث و مباحثہ اور لیکچر ہوئے، اس موقع پر کارگردگی رپورٹ پیش کی گئی، سیکرٹری جنرل مولانا رضوان جعفری نے تعلیمی مصروفیات کے باعث ایران واپس جانے کی وجہ سے کابینہ سمیت استعفی پیش کیا، بعدازاں ساجد حسین گشکوری کو مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے نئے میر کارواں (ضلعی سیکرٹری جنرل)کے طور پہ منتخب کیا گیا، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی صاحب نے نئے سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button