Uncategorized

شہداء کربلاؑ کی قربانی ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے:کانفرنس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دربار چادروالی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ ،درگاہ سید سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی نے کہا کہ شہداء کربلاؑ کی قربانی ہمیں ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے زیراہتمام سالانہ حسینؑ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ صاحبزادہ قاری رکن الدین نے فلسفہ کربلا پر تفصیلی خطاب کیا ۔حسین ؑ کانفرنس میں چیئرمین انجمن تاجران حضوری باغ روڑ سید گلزار شاہ،چیف آرگنائزر شیخ عبدالحمید قادری،صدر شیخ محمد عثمان،جنرل سیکرٹری غلام زکریا قریشی، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی،سابق جسٹس ناصر حسین حیدری، ملک محمد یوسف،منور علی قریشی،حافظ محمد ظفر قریشی،س امیر اللہ شیخ،ایم سلیم دتباری،الحاج اشرف قریشی،افتخار مغل، محمد علی رضوی،سید وقاص شاہ،پروفیسر اختر انصاری،محمد ایوب مغل،ملک اظہر سندیلہ،ظہور سمرا،مہر نوید سیال،چوہدری سلیم،استاد شیر نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button