مشرق وسطی

بحرین میں پارلیمانی انتخابات سے قبل گرفتاریوں میں تیزی

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین میں گزشتہ روز آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 20 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام گرفتاریاں اپوزیشن کے اکثریتی علاقوں میں ہوئی جن کا تعلق شیعہ مکتب فکر سے ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں سکیورٹی فورسز نے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے جس کی وجہ پارلیمانی انتخابات کا نزدیک ہونا ہے۔

یاد رہے کہ بحرین میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد 24 نومبر کو ہو گا جس میں پارلیمنٹ کے نئے ارکان منتخب ہوں گے اور نظام کی کوشش یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں شیعہ اپوزیشن کے ارکان کم ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button