Uncategorized

’’چاہے سارا زمانہ یزیدی ہو جائے ہم حسینیؑ رہیں گے‘‘کا پیغام دینے والے بلاول بھٹو کی پارٹی نے سپاہ صحابہ کے دہشت گرد فرحان دھپ کو ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نےکالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گرد فرحان افضل ملک دھپ کو ضمنی الیکشن کیلئے PK97 کا ٹکٹ دیدیا ، اسکے بعدپی پی پی وفد کی فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں فرحان دھپ سے ملاقات بھی ہوئی ۔ ابھی قوم بحریہ ٹائون کراچی میں سپاہ صحابہ اہلسنت و الجماعت کا دفتر کھلنے کے صدمے میں ہی گرفتار تھی کہ یہ نیا مدعا سامنے آ گیا ۔ کیا پی پی پی کی قیادت نہیں جانتی کہ فرحان دھپ ، ڈی آئی خان میں کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کا سرگرم رکن رہ چکا ہے ؟ جس کی سوشل میڈیا آئی ڈیز پر شیعہ مسلمانوں کو کھلم کھلا کافر لکھا ہو اہے،پھر قوم کیوں نہ سوچنے پر مجبور ہو کہ "چاہے سارا زمانہ یزیدی ہو جائے ہم حسینی رہیں گے” جیسے بیانات محض سیاسی ڈرامےسے زیادہ کچھ نہیں ہیں اور حقیقت میں پیپلز پارٹی بھی ان کالعدم جماعتوں کے سرگرم کارکنان کی پشت پناہی کرتی ہے ۔

یاد رہے فرحان دھپ کو پچھلے سال باقاعدہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی اور یہ کئی جگہ اپنے اسلحے کی نمائش ، معروف قومی دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سے بغل گیریاں کرتا نظر آ رہا ہے ۔ سپاہ صحابہ کے اس مسلح کارکن کو پی پی پی کا ٹکٹ ملنا ہر سطح پر قابل_مذمت ہے ۔ اگر یہ ٹکٹ پی پی پی نے ہوا کا رخ دیکھتے ہوئے دیا ہے تو ہوا کبھی کسی کی نہیں ہوتی ۔ پی پی پی اس وقتی فائدے اور ووٹ بینک کو نہ دیکھے بلکہ ان کروڑوں شیعوں کو دیکھے جو آج بھی پی پی پی کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔ ایسا کام کرنے سے پی پی پی اپنی قدر و منزلت بشمول شیعہ ووٹ بینک کے کھو بیٹھے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button