Uncategorized

صفر کا چاند بدھ کو نظر آنے کا امکان

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ صفر کا چاند بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند منگل کی صبح 8 بجکر 47 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ صفر کا چاند بدھ کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں اس دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ماہ صفر کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو محکمہ موسمیات میں ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button