چیف جسٹس کو ماں بہن کی گالیاں دینے والا آزاد جبکہ محب وطن فیصل رضا عابدی قید سلاسل میں ہے، علامہ حسن ظفرنقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ حسن ظفرنقوی نے فیصل رضا عابدی کی متعصبانہ گرفتاری کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہاکہ فیصل رضا عابدی کا جرم اکیلے اس کا جرم نہیں بلکہ پوری شیعہ قوم کا جرم ہے،فیصل رضا عابدی نے ہتھکڑیاں پہن کر سنت حضرت سید سجاد ؑ اداکردی لیکن ہمیں جواب دیا جائے کہ اسلام آباد کے فیض آباد چوک پر بیٹھ کر چیف جسٹس کو ماں بہن کی گالیاں دینے والا آج تک کیوں گرفتارنہیں کیا گیا؟؟؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ مرکزی ٹرسٹ حیدرآباد میں مجلس عزاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ جس جرم میں فیصل عابدی کو گرفتارکیا گیا اس جرم کے مرتکب درجنوں لوگ آزاد دھندناتے پھر رہے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثارکا نام لیکر فیض آباد چوک پر گالیاں دی گئیں سارے میڈیا نےنشر کی دنیا بھر نے دیکھا آج بھی ان گالیوں کے ثبوت سوشل میڈیا پر موجود ہیں ، کیوں کسی کی جرائت نہیں ہوئی اسے پکڑنے کی؟؟؟کتنے ہی لوگ جو اس عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دے چکے، ملک توڑنے کی دھمکیاں دے چکے،غلام مصطفیٰ کھر بھارتی ٹینک پر بیٹھ کر آنے کی دھمکیاں دیتا رہا انہیں پکڑنے کی کسی کو جرائت نا ہوئی،سارا زور فیصل رضا عابدی پر ہی چلا کیوں کے یہ سید ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ کون سی عدالت ؟؟ کدھر ہے عدالت ؟ چوروں کا بازار لگا ہواہے، چیلنج کرتا ہوں خود جاکرکسی بھی عدالت میں دیکھ لیں پیسے دیئے بغیر ان عدالتوں میں سائل کو تاریخ نہیں ملتی، عدالتوں کے دروازوں پر ٹٹو قسم کے پیش کار بیٹھے ہیں جو ججوں کے نام پر تاریخ دینے کیلئے رشوت مانگتے ہیں، جن ججز کی بات کی جارہی ہے ؟ کیا فیصل رضا عابدی ہی مجرم ہے، اس ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والے آزاد ہیں، بڑی بڑی مچھلیاں آزاد ہیں لیکن محب وطن بیٹا جو ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بات کرتا ہے اسے قید کردیا گیا۔
انہوں نے فیصل رضا عابدی کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ فکر نا کریں فیصل عابدی تنہا نہیں اس کی گرفتاری اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہونے دیں گے، میں نے آج سے ابتداکردی ہے اب سب بولیں گےاور کوئی بولے یا نا بولے یہ میثمی زبان جو میرے منہ میں ہے جب تلک کٹ نہیں جاتی مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف چلتی رہے گی۔