Uncategorized
انتخابات 2018،حلقہ این اے100اور پی پی 96چنیوٹ سے اخلاق حسین شاہ ایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کی جانب سے سید اخلاق حسین شاہ کو امیدوار این اے 100 اور پی پی 96 نامز د کیا گیا ہے سید اخلاق حسین شاہ ضلع چنیوٹ کی معروف سیاسی شخصیت ہیں اہل علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سید اخلاق حسین شاہ کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اہلیان حلقہ کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ جاگیر داروں وڈیروں کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوتے رہے ہیں اب پہلی بار ہماری سطح کا کوئی شخص اٹھا ہے جو ہماری نمائندگی کرے گا ان شااللہ ہم سید اخلاق حسین شاہ کی ہر حوالے سے سپورٹ کریں گے۔