Uncategorized

اقبالؒ کے تصور خودی کو سمجھ کر پاکستان کو اصل مقام دلایا جا سکتا ہے، مبارک موسوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اہل وطن اور ملت اسلامیہ شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دْنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی اور تحریک آزادی میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی کاوشیں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا، اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیش گوئی کی، جن کا ہمیں آج سامنا ہے، اقبال کے تصور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر پاکستان کو اصل مقام دلایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button