پاکستانی شیعہ خبریں

بنوں میں پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبع رساں ادارہ )پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی كیلئے چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد كركے علاقے كو تباہی سے بچالیا۔ ڈسٹركٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی نے خفیہ اطلاع پر جانی خیل میں رات گئے كارروائی کرکے دہشت گردی کیلئے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد كرلیا۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے گولوں كو اسپیشل پولیس فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے ناكارہ بنا دیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان كے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج كرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button