پاراچنار، حکومت شاملات کے معاملہ میں دلچسپی لیتے ہوئے شلوزان کے عوام کو انکا حق دلائے، علامہ فدا مظاہری
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حکومت ضلع کرم کے شلوزان شاملات کی تقسیم میں دلچسپی لیتے ہوئے غریب عوام کو ان کا حق دلائے۔
ضلع کرم کے ممتاز عالم دین اور روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شلوزان کے عوام گذشتہ ایک مہینے سے اس یخ بستہ موسم کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے صحرائی علاقے میں خیمہ زن ہیں مگر حکومت نے کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا ہے جبکہ حکومتی کمیشن نے 2015 میں اپنا زیادہ تر کام مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ شلوزان شاملات کی تقسیم کا معاملہ مقامی حکومت کرم کے عمائدین اور علماء کا امتحان ہے اور یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رعایا کو ان کا حق دلادیں۔ شلوزان کے عوام مجبور ہیں ان کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو کام کرنے سے روکنے کی بجائے اس کو تھوڑا بہت باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے دیاجائے انہوں نے ضلع کرم کے عمائدین اور علماء کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرتےہوئے یہ مسئلہ جلد از جلد حل کی تاکید کی۔