پاکستانی شیعہ خبریں

اتحاد امت سے ہی عالمی استعماری طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے،علامہ ولایت جعفری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ اتحاد امت سے ہی عالمی استعماری طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے دنیا بھر میں جاری کشت و خون میں مغربی لیبرل طاقتیں ملوث ہیں۔نام نہاد اسلامی تحریکوں کو بنانے اور انہیں مالی عسکری سپورٹ کرنے والوں کا مقصد اسلام کے نام پر شیعہ سنی مسلمانوں کا قتل عام کرکے سارا ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا ہے۔اب بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ ایک امت واحدہ بن کر احکامات الہی پر من و عن عمل کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنائیں بلخصوص شیعہ سنی اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ اسلام دشمن عناصر اپنی مزموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام مکاتب فکر کے درمیان عملی وحدت کا داعی ہے اسی سلسلے میں نبی اکرم صل اللہ علیہ و الہ وصلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔درود و سلام کے محافل منعقید کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں علماء کرام امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اتفاق پر زور دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button