قونصلیٹ حملہ: ہلاک بھارتی و اسرائیلی دہشت گردوں سے کیا کچھ برآمد ہوا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی کے چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد گیٹ کے اندر تھے ان کو وہیں پر مارا گیا۔چینی قونصل خانے پر حملے کے حوالے سے سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر میجرجنرل محمد سعیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے لیے تین دہشت گرد آئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو دہشت گرد گیٹ کے اندر ہی تھے ان کو وہیں پر مار دیا گیا تھا،اب صورت حال قابو میں ہے۔ڈی جی رینجرز محمد سعید نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں چینی قونصلیٹ کے عملے کو کوئی خراش تک نہیں آئی۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔