مشرق وسطی
دیرالزور پر امریکہ کا حملہ، درجنوں جاں بحق و زخمی
شیعیت نیوز: شام کے صوبے دیرالزور پر امریکہ کی زیرکمان اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔
۔شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ امریکی اتحاد نے شام میں یہ حملہ البوکمال کے علاقے ہجین کے رہائشی علاقوں پر کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نو بچے اور آٹھ عورتیں شامل ہیں۔
جمعے کو بھی الشفا کے علاقے پر امریکی اتحاد کے حملے میں گیارہ شامی شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ ہفتوں کے دوران دیرالزور کے مختلف علاقوں پر بارہا شدید بمباری کی ہے۔