Uncategorized

چیف جسٹس کلایہ سانحے کے تناظر میں شیعہ نسل کشی کا ازخود نوٹس لیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی (ص) کے مبارک موقع پر امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامنے کا عہد کرے۔ مدیجی مدرسہ بقیۃ اللہ (ع) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابل، کراچی اور کلایہ اورکزئی میں دہشت گردی کے سانحات افسوسناک ہیں، چیف جسٹس کلایہ سانحے کے تناظر میں پاکستان میں تین دھائیوں سے جاری شیعہ نسل کشی کا ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود کالعدم جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیاں افسوس ناک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یمن، کشمیر، فلسطین، افغانستان، عراق اور پاکستان میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے اور خون بہانے والے استکباری ایجنٹ ہیں، داعش امریکہ، اسرائیل اور آل سعود نے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بنائی، ہم کلایہ کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغار کیا جائے۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین استاد العلماء علامہ حیدر علی جوادی، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ علی بخش سجادی، علامہ عبداللہ مطہری و دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button