Uncategorized

تکفیریت اور فتوے بازی کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات لائق تحسین ہیں، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ عمل تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تکفیریت اور غلیظ فتوے بازی کیخلاف سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بازاری تکفیری گروہ کی غلیظ نعرے بازی اور گالی گلوچ کو ریاستی ادارے قابو کرنے میں ناکام رہے ہیں، قانون پہلے سے موجود ہیں مگر کسی پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا سکا، تکفیریت اور دہشتگردی نے عالم اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے، فوج اور عدلیہ کو گالیاں دینے والوں کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ فیصل رضا عابدی کو ایک ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر جیل میں بھجوا دیا گیا، اس کی معافی کی درخواست کے باوجود اسے سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کو چھوڑا گیا، صاحب اقتدار حلقوں کو اس پر بھی غور کرنا چاہیے۔

جامعہ النجف ڈسکہ میں ایس اے ٹی پی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا شکار بھی صرف عام لوگوں کو کیا گیا، دینی تعلیم دینے والے علما اور مدارس دینیہ کو ہدف بنایا گیا مگر دہشتگردی اور تکفیری نعرے لگانے والے گروہوں کو نہ صرف عام انتخابات 2018ء میں کھلی چھٹی دی گئی، بلکہ انہیں فورتھ شیڈول سے نکالا گیا اور انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قانونی تحفظ بھی فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرتے تو دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی نہ ہوتی مگر تکفیری بازاری لوگوں کیلئے سہولت کاری فراہم کی گئی جس کی وجہ سے کوئی ناصبی اگر ذاتی دشمنی میں بھی قتل ہوا یا اپنے گروہی اختلافات میں مارا گیا تو غلیظ نعرے بازی مکتب اہلبیت کیخلاف کی گئی مگر اس پر کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، یہ ملک ہے یا جنگل، جہاں جو اُٹھے غلاظت پھیلاتا رہے۔ اجلاس میں مجموعی ملکی صورتحال، مجالس عزا کے انعقاد میں پولیس کی بے جا رکاوٹوں اور ایف آئی آرز کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button