Uncategorized

آئی ایس او نے معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دیا، قاسم شمسی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل کنونشنز کا آغاز ہو گیا، ڈویژنل کنونشز کے پہلے مرحلہ میں کراچی، گلگت اور پشاور میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ مرکزی صدر قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ کنونشن کے پہلے روز یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹریز یونٹس کی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے جبکہ دوسرے روز شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شب شہداء منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں آئی ایس او کے اراکین، سینئرز، علمائے کرام اور سابقین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔ نومنتخب مرکزی صدر قاسم شمسی نے مرکزی کنونشن کے انعقاد کے بعد ڈویژنل کنونشنز کے آغاز کے موقع پر کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی تنظیم کے کارکنان اس کا چہرہ ہوتے ہیں، جس تنظیم کے کارکنان جس قدر مخلص ہونگے اور جس قدر نظریاتی طور پر مضبوط ہونگے، اتنی ہی تنظیم موثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او جب معرض وجود میں آئی معاشرے میں فسق و فجور تھا اسلامی اقدار سے لوگ دُور ہو چکے تھے لیکن آئی ایس او نے اس انداز میں نوجوانوں کی تربیت کی کہ اسلامی اقدار کو معاشرے میں اپنانے کیلئے لوگ فخر محسوس کرنے لگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button