مشرق وسطی
بحرین میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل
بحرین میں بلدیاتی اور دوسرے مرحلے کے نمائشی پارلیمانی انتخابات دسمبرمیں منعقد ہوں گے۔
جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کے وفادارعوام نے نمائشی انتخابات کے پہلے مرحلے کا بائیکاٹ کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا جیسا کہ بحرینی عوام کو مرعوب اور ان پر شدید دباؤ ڈال کر زبردستی انتخابات میں شرکت کروانے کے باوجود ٹرن آؤٹ صرف تیس فیصد رہا اور نمائشی انتخابات پر عوام کی مخالفت اس حقیقت کی ترجمان ہے کہ بحرینی عوام، آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے سخت خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں نمائشی انتخابات کا پہلا مرحلہ چوبیس نومبر کو منعقد ہوا تھا جس کا اس ملک کی مختلف جماعتوں اور گروہوں نے مکمل بائیکاٹ کیا۔
بحرین میں انتخابات کی نمائش ایسی حالت میں کی جا رہی ہے کہ بیشتر مبصرین کا خیال ہے کہ انتخابات کے نتائج کا تعین ہو چکا ہے۔