شہید علامہ دیدار جلبانی قتل کیس کی پانچ برس بعد انسداددہشت گردی عدالت میں پہلی سماعت
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں شہید علامہ دیدار جلبانی قتل کیس کی پہلی سماعت ،گواہوں کے بیانات قلمبند، اگلی سماعت 17دسمبر تک کیلئے ملتوی تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ باوفاشہید سرفراز بنگش قتل کیس کی پانچ برس بعد پہلی سماعت انسداددہشت گردی عدالت نمبر 6میں ہوئی ، عدالت میں وکیل استخاصہ اور وکیل صفائی بھی پیش ہوئے، اس موقع پرمعزز عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے ، پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد زیر حراست ہیں،انسداددہشت گردی عدالت کے معززجج نے ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما شہید علامہ دیدارعلی جلبانی کو 3دسمبر 2013کو ان کے محافظ سرفراز بنگش کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کے دہشت گردوں نے گولیوں سے نشانہ بنایا تھا ،ان کےقتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعت میں تھانہ مبینہ ٹائون میں درج کیا گیا تھا،لیکن کیس کی پہلی سماعت آج پانچ برس گذرجانے کے بعد ہوئی ہے، شہیددیدار علی جلبانی اور شہید سرفرازبنگش کے اہل خانہ نے کیس کی سماعت پر سکون واطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔