Uncategorized

اصغریہ تحریک کے سابق مرکزی نائب صدر برکت علی کھوسو کی مجلسِ چہلم کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے سابق مرکزی نائب صدر برکت علی کھوسو کے چہلم کی مجلس کا انعقاد کمیونٹی ہال، ریوینیو کالونی، ڈی سی آفس دادو میں منعقد کیا گیا، جس میں علامہ محمد باقر نجفی، انجنئیر سید حسین موسوی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے خطاب کیا، جبکہ سابق مرکزی صدر سید پسند علی رضوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، تنظیمی رہنما الطاف حسین لطفی سمیت دیگر رہنماؤں نے مرحوم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چہلم میں مختلف اضلاع سے اصغریہ تحریک کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ مجلس چہلم میں مرحوم برکت علی کھوسو کے والد، برادران اور لواحقین نے بھی شرکت کی۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے برکت علی کھوسو کی خدمات اور یادوں پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کہا کہ برکت علی نہایت ذہین اور متحرک انسان تھے، آپ کی شخصیت ایسی تھی کہ دوست ملنے کیلئے مشتاق رہتے تھے، آپ کی گفتار و کردار متاثر کن تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ معصومین علیھم السلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مرحوم دین داری کی جانب گامزن رہے، مقدس مقصد اور دین مبین حق کی خدمت کیلئے آپ اصغریہ تحریک کے مرکزی نائب صدر رہے، اور بہت خلوص کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہے، آپ کی اچانک انتقال نے ہمیں بے حد غمزدہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button