مشرق وسطی

عالمی برادری دہشت گردوں کی نابودی میں مدد کرے

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہر اس تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے جو بحران کے خاتمے میں مددگا ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ دمشق حکومت بحران شام کے سیاسی حل کے لیے سچائی کے ساتھ کی جانے والی تمام کوششوں میں مشارکت کے لیے آمادہ ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اپنے مفادات کی خاطر شام میں بحران پیدا کرنے والے سلامتی کونسل کے بعض رکن ملکوں کے کردار کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملے بند کرانے اور باقی ماندہ دہشت گردوں کی نابودی کے لیے شام کی مدد کرے۔
شام کے مستقل مندوب نے غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکی فوجیوں کے فوری انخلا کا بھی مطالبہ کیا۔
بشار جعفری نے واضح کیا کہ شام میں کسی بھی قسم کے سیاسی عمل کی کامیابی کا دارو مدار دمشق حکومت کے ساتھ تعاون، دہشت گردوں کی نابودی اور بعض بیرونی ملکوں کی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے پر ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button