Uncategorized

صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا،مجلس وحدت مسلمین

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام سے سرائیکی خطہ کے کروڑوں عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔حکومت عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے تاہم بہاولپور بحالی جیسا شوشے کا مقصد الگ صوبہ جنوبی پنجاب کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے۔ مہنگائی اور دیگر مسائل کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد الحسین نیوملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری علامہ اقتدار حسین نقوی ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رائو محمد عارف رضوی، قاری محمد افضل بھی موجود تھے ۔علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ امریکہ سے دوری میں ہی ہماری بہتری ہے امریکہ کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں رہا ۔ بہتر داخلہ و خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہی ہم مشکلات سے نکل سکتے ہیں اور دنیا میں اپنے آپ کو منوا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چائنا کے ساتھ گلگت بلتستان کا لنک ہے مگر گلگت بلتستان کے شہریوں کو ان کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق نہیں دے رہے جو پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ دار سابق
حکمران ہیں جنہوں نے رائے ونڈ اور باہر کے ملکوں میں محلات تو کھڑے کرلئے اور شوگر ملیں بنالیں مگر غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لئے محتاج کرکے رکھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت تمام افراد کا بلاامتیاز کڑا اور بے رحمانہ احتساب کیاجائے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button