Uncategorized

جرمن سفیرمارٹن کوبلرکاعلی رضا عابدی کی شہادت پرافسوس کا اظہار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان میں‌ تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق جرمین سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میںشہید علی رضا عابدی کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا۔مارٹن کوبلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، ہمدردیاں شہید علی رضا عابدی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق رہنما شہیدعلی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button