Uncategorized
علی رضا عابدی کی شہادت، شہباز شریف کی شدید مذمت
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنمااسمبلی علی رضاعابدی کےقتل کی شدیدمذمت کی ہے۔
شہباز شریف نے علی رضا عابدی کے قتل پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امن و امان کی صورت حال پر توجہ دے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے علی رضاعابدی کےقتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا ہے۔