پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، آرمی چیف

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن و استحکام اورخوشحالی سےجڑی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے سیکیورٹی صورتحال بہترہوگی جبکہ پاک ایران سیکیورٹی تعاون سے بھی سیکیورٹی میں مزید بہتری آئے گی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اور معاشی صورتحال میں بہتری پر پاک آرمی کو سراہا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button