علی رضا عابدی کی یاد میں چراغاں
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر شہید علی رضا عابدی کی یاد میں چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ چراغاں میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی، شہید علی رضا عابدی صاحب کی والدہ بیٹا و خاندان کے دیگر افراد، ظفر عباس جعفری، ڈاکٹر فاروق ستار، سابق رکن سندھ اسمبلی کامران جعفری، سابق رکن سندھ اسمبلی قمر عباس رضوی، سابق رکن سندھ اسمبلی جمال احمد، ڈاکٹر سلیم حیدر، وقار شاہ، ناصر حسینی، رضی حیدر رضوی، راؤ خالد، مولانا حمید حسین الحسینی، قاری عبداللہ جوناگڑھی، مزمل حسین کاظمی سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علی رضا عابدی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا عابدی کی والدہ، بیٹا اور ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ علی رضا عابدی کراچی کا بیٹا تھا، ایک پڑھا لکھا مہذب شخص تھا، طالموں نے اس کا خون بہاکر ملک کے مستقبل کا قتل کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن ہم قاتلوں کو تعاقب کریں گے اور انہیں بےنقاب کرکے عوام کے سامنے لائیں گے، علی رضا عابدی کی شہادت نے ریاستی اداروں کے امن کے دعووں کی نفی کردی ہے۔