Uncategorized

2018 کے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینگے ، سربراہ کلعدم تکفیری گروہ اہلسنت والجماعت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کلعدم تکفیری گروہ اہلسنت و الجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا باہمی ٹکراؤ ملک کے لئے نقصان دہ ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی لڑائی لڑنی چاہئے، اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہئے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلعدم تکفیری جماعت اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ریاست کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، اس کے باوجود ہمارا راستہ روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم سوا سال سے لاپتہ ہیں، انہیں رہا کیا جائے یا عدالت میں پیش کر کے ان کا جرم بتایا جائے، کوششیں جاری ہیں کہ ملک میں مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنے، جب بھی ایسا اتحاد بنا، ہم اس کا حصہ ضرور بنیں گے، 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button