پاکستانی شیعہ خبریں

2018 بلوچستان، حملوں میں62 اہلکار جاں بحق، 146زخمی ہوئے

شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ( بلوچستان میں گذشتہ سال کی نسبت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ لیویز کے زیر نگرانی علاقوں میں قتل ڈکیتی، اغواء، حادثات میں کمی جبکہ موٹر سائیکل چھننے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ پولیس کے زیر نگرانی علاقوں میں جرائم میں اضافہ ہوا۔ بلوچستان پولیس کے زیر نگرانی علاقوں میں جرائم کے کل 2366 واقعات ہوئے، جو سال 2017ء کے 2295 واقعات کی نسبت 71واقعات زیادہ تھے۔ لیویز کے زیر اثر علاقوں میں کل 565 واقعات ہوئے، جو گذشتہ سال کے 775 واقعات کی نسبت 210 واقعات کم ہیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 26 دسمبر تک صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کے 277واقعات رونما ہوئے، جن میں 311 افراد جاں بحق جبکہ 601 زخمی ہوئے۔ یہ شرح گذشتہ سال کے 305 واقعات کی نسبت زیادہ ہے، جن میں 263 افراد جاں بحق جبکہ 577زخمی ہوئے تھے۔

سال 2018ء کے دوران 80 ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ایف سی کے 62 اہلکار جاں بحق، جبکہ 146زخمی ہوئے۔ پولیس پر ٹارگٹ کلنگ کے 30 واقعات میں 39 اہلکار جاں بحق، جبکہ 64 زخمی ہوئے، لیویز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے 8 واقعات میں 4اہلکار جاں بحق، جبکہ 7زخمی ہوئے، آباد کاروں پر ایک حملہ ہوا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے، اس سال فرقہ واریت کے 9 واقعات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر وجوہات کی بناء پر ٹارگٹ کلنگ میں 191 افراد جاں بحق جبکہ 375 زخمی ہوئے۔ سال 2018ء کے دوران اب تک پولیس ایریا میں جرائم میں کمی واقعہ ہوئی، رواں سال صوبے میں قتل کے 428، اقدام قتل کے 237 واقعات رونماء ہوئے۔ گذشتہ سال کی نسبت اس سال فسادات کے23 واقعات میں اضافہ ہوا۔ صوبے بھر میں فسادات کے 242 واقعات ہوئے۔ سال 2018ء میں زنا بالجبر کے 42 واقعات رونما ہوئے جو گذشتہ سال کے 11 واقعات کی نسبت 31 زیادہ ہیں۔

پولیس ایریا میں اغواء کے واقعات بھی اضافہ ہوا، امسال و اغواء کے 194 واقعات ہوئے، جبکہ 2017ء میں یہ شرح 145 تھی۔ اس سال پولیس کے زیرنگرانی علاقوں میں 78 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، جو گذشتہ سال کی 155کی نسبت 77وارداتیں کم ہیں۔ صوبے میں 136موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔ گاڑی چوری کے 582 واقعات ہوئے، جو سال 2017ء میں 515 تھے جبکہ دیگر چوری کے 110 واقعات ہوئے اور 4 مویشی چوری کے واقعات بھی رونما ہوئے، صوبے کے پولیس ایریا میں 228 حادثات ہوئے جو گذشتہ سال کی نسبت 45 واقعات کم ہیں۔ اسی طرح بلوچستان پولیس کے علاقوں میں جرائم کے کل 2366 واقعات ہوئے، جو سال 2017ء کے 2295 واقعات کی نسبت 71 واقعات زیادہ ہیں۔ سال 2018ء کے دوران لیویز کے زیراثر علاقوں کل 565 واقعات ہوئے، جو گذشتہ سال کے 775 واقعات کی نسبت 210 واقعات کم ہیں۔ ان واقعات میں قتل کے 285، اقدام قتل کے 70، فساد کے 15، زنا بلا جبر کے 3، اغواء کے 23، ڈکیتی کے 8، موٹرکار چھننے کے 7، موٹرسائیکل چھیننے کے 22، گاڑی چوری کے 10، دیگر چوری کے 4واقعات شامل ہیں۔ لیویز کے زیر نگرانی علاقوں میں ماسوائے زنا بلاجبر اور موٹرسائیکل چھننے اور چوری کرنے کے واقعات میں دیگر تمام جرائم میں کمی واقع ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button