پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ سنی علمائے کرام کے وفد کا ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کے ہمراہ دورہ وزیرستان، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، مولانا عارف واحدی، مولانا امین شہیدی ،ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کے سرغنہ ملا احمد لدھیانوی سمیت مختلف مسالک کے علماء کے وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنی فیس بک وال پر لکھا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین اور دیگر مذہبی قائدین کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ اور تحصیل میر علی کا دورہ کرایا گیا۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق ہم نے دیکھا کہ زبردست معاشی سرگرمیاں جاری ہیں اور زور و شور سے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ ترکی طرز کی دو مساجد بھی تعمیر ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرستان کے دورے میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر قبلہ ایاز، ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کے سرغنہ ملا احمد لدھیانوی ، شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ افتخار حسین نقوی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، مولانا فضل الرحمان خلیل سمیت علمائے کرام شامل تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ دورہ خاصی اہمیت حاصل کرچکا ہے، مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور رہنما اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک تبصرہ نگار نے اس مناسبت سے لکھا کہ تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں فیصل مسجد کے پاس ایک آرمی آفیسر کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا تھا، جس میں کالعدم جماعت اہل سنت والجماعت(سپاہ صحابہ) کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی، علامہ امین شہیدی، علامہ افتخار نقوی اور علامہ عارف واحدی شریک تھے، اس ملاقات کا انکشاف مولانا احمد لدھیانوی نے اپنے ایک خطاب کے دوران کیا تھا، جس کے بعد علامہ امین شہیدی نے اس پر تفصیلی وضاحت جاری کی تھی جبکہ علامہ عارف واحدی اس ملاقات سے مکمل طور پر انکاری تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button