Uncategorized

کراچی ، ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایک طویل سکوت کے بعد کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اس سلسلے میں جو افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے، اس کی تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے ٹاؤن آفس پر فائرنگ کے نتیجے میں دوکارکن جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد جن کی تعداد ایک درجن کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، انھوں نے سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ کی ۔ واقعہ کے حقائق تو تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکیں گے ۔ کراچی میں ایک طویل ترین آپریشن کے بعد امن وامان کی صورتحال خاصی بہتر ہوئی تھی، اور شہر میں بے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی تھم گیا تھا ۔ شہرکی رونقیں لوٹ آئی تھیں ، شہری رات گئے تک بازاروں میں شاپنگ کرتے نظر آتے ہیں ۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ، ملکی صنعت کا پہیہ رواں بھی اسی کے دم سے رہتا ہے .

تقریباً تین دہائیوں کے بعد شہر میں مکمل امن قائم ہوا ہے اور سیاسی سرگرمیاں بھی آزادانہ طور پر جاری وساری ہیں۔ ان سیاسی سرگرمیوں کو جاری وساری رہنا چاہیے،کراچی اور سندھ میںضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی ہوا اور اس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا بھی استعمال کیا ہے، یہ اس امرکا غماز ہے کہ کراچی کے عوام کا سیاسی شعور بلند ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ رینجرز نے نوگو ایریاز کا خاتمہ کردیا تھا، لیکن یہ واقعہ اس امرکی طرف نشاندہی کرتا ہے کہ راکھ میں ابھی بھی چنگاری موجود ہے۔

اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے جلد ازجلد اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جانا چاہیے تاکہ کسی کوکراچی کے امن کو سبوتاژکرنے کی جرأت نہ ہو، اگر کسی سازش کے تحت یہ واقعہ پیش آیا ہے تو اس کے حقائق کو بھی عوام کے سامنے منظرعام پر لانا چاہیے۔کراچی میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لے، کراچی میں ہرقیمت پر امن وامان برقرار رہنا چاہیے۔بشکریہ ایکسپریس نیوز

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button