پاکستانی شیعہ خبریں

صوبائی وزیر معدنیات امجد علی خان کا دورہ پاراچنار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی وزیر معدنیات کے پی کے آج پاراچنار کو دورے پر آگئے ہیں، اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات خیبرپختونخوا امجد علی خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع قدرتی ذخائر سے مالامال ہیں، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے اور صرف ایک قبائلی ضلع کی معدنیات سے پاکستان کے تمام قرضے ادا ہو سکتے ہیں۔ پارا چنار کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات امجد علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد اب اربوں روپے اس علاقے کی ترقی پر خرچ اور یہاں صوبے کے تمام قوانین نافذ کئے جارہے ہیں اور اب قبائلی علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے اور یہاں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے امجد علی خان نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن فری پاکستان کا نعرہ لگایا ہے اور ہم سب اس پر کاربند ہیں۔ امجد علی خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے پہاڑ مختلف قسم کے معدنیات سے بھرے پڑے ہیں۔ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور ان قدرتی خزانوں سے استفادہ اٹھاکر علاقے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

امجد علی خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں اتنی زیادہ مقدار میں معدنیات موجود ہیں کہ ایک ضلع کے معدنیات سے تمام پاکستان کے قرضے ادا ہو سکتے ہیں اور معدنیات کی مد میں جو 30 فیصد رائلٹی حکومت کو ملے گی، وہ رقم بھی اسی علاقے کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں ضلعی انتظامیہ کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔ جرگہ میں سیکرٹری معدنیات خائستہ خان ایڈیشنل کمشنر آفاق وزیر، اسسٹنٹ کمشنر لوئر عظمت اللہ وزیر، تحصیلدار محال محمد ریاض،Pnt1 تحصیلدار ساز محمد، Pnt 2 تحصیلدار مصدیق شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں قبائلی رہنماؤں انجمن سیکرٹری حاجی نور محمد، حاجی حیات خان، تحریک حسینی کی جانب سے حاجی عابد حسین، حاجی عبدالمنان بنگش، ملک ہدایت حسین اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے معدنیات کے حوالے سے حکومت کو ہر قسم تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ قدرتی خزانوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button