پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار، سبزی منڈی دھماکوں میں شہدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ(21 جنوری 2017 کو پاراچنار میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے خون کی ہولی کھیلی اور دھماکوں میں کئی بے گناہوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
آج پاراچنار میں سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں لواحقین اور اہل علاقہ نے اپنے پیاروں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر جائے وقوعہ پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف لالا نے حکومت سے کیجانب سے مختلف دھماکوں میں شہداء کے خانوادوں اور زخمیوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ شرکاء نے شہداء کے خانوادوں سے اظہار ہمدردی کیا اور آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔