پاکستانی شیعہ خبریں

نجی و سرکاری سکولوں میں سپاہ صحابہ و لشکرجھنگوی کے حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پرکالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور داعش کے ممکنہ حملے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ جاری ہونے والے تھریٹ الرٹ کے مطابق حیات آباد یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، باغ ناران، خیبر ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر مقامات پر واقع نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر خودکش حملے کی اطلاع ہے، لہٰذا سکیورٹی فُل پروف بنائی جائے۔ ادھر ریڈ الرٹ جاری ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے ہیں اور سکیورٹی کا ازسرِنو جائزہ لیتے ہوئے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مشتبہ دہشت گرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button