Uncategorized
ہالا، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دوروزہ اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ہالا میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اوراراکین صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔ شوریٰ کے اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کی جانب سے سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی منور جعفری نے انجام دیئے۔