مشرق وسطی

آل خلیفہ کا ایک اور ظالمانہ اقدام،معروف بحرینی شیعہ رہنما شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزاسنادی

شیعیت نیوز: بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت عالیہ نے جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، بحرین کی نمائشی اپیل کورٹ نے شیخ علی سلمان کے خلاف اس الزام کی توثیق کی ہے کہ انھوں نے قطر کے لئے جاسوسی کی ہے،بحرین کی عدالت نے چوبیس اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو شیخ علی سلمان اور بحرین کی پارلیمنٹ کے دو اراکین حسن سلطان اور علی الاسود کو بری کئے جانے کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے ان پر قطر کے لئے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اپیل کورٹ سے عمر قید کی سزا ایسی حالت میں سنائی گئی ہے کہ جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان پر جاسوسی کا عائد کیا جانے والا الزام ثابت کرنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں ہے بلکہ تمام دستاویزات اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ یہ الزام غلط لگایا گیا ہے،واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت پرامن مظاہرین کی جارحانہ طریقے سے سرکوبی کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button