مشرق وسطی

بحرینی عدالت نے دو شیعہ جوانوں کو سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا

بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے دو شیعہ جوانوں کو سیاسی اور بے بنیاد وجوہات کی بنا پر سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا ہے۔ بحرینی عدالت کا کہنا ہے کہ شیعہ جوان ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث ہیں جبکہ عدالت نے اس سلسلے میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے اورعلی العرب اور احمد الملال پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے انھیں سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا ہے۔ بحرینی عدالت نے اسی کیس میں اس سے پہلے 57 افراد کو عمر قید اور ان کی شہریت سلب کرنے کا حکم سنا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر آل خۂیفہ انسانی حقوق کو وسیع پیمانے پر پامال کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button