Uncategorized

وفاقی محکمہ داخلہ کا بڑا اقدام، نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کی مانیٹرنگ کا حکم

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پنجاب میں خفیہ اداروں کی جانب سے دہشتگردی کے الرٹ کے بعد وفاقی محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں کالعدم جماعتوں کی ازسرنو مانیٹرنگ کا حکم دیدیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کالعدم جماعتوں اور ان کے فعال کارکنوں پر نظر رکھی جائے ان کی نقل و حمل اور رابطوں کی بھی ہفتہ وار رپورٹ فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمی کی منصوبہ بندی سے قبل ہی کارروائی کرکے اسے ناکام بنایا جائے۔

 خصوصی ہدایات میں نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کے کارکنوں کو بھی واچ لسٹ میں شامل کرکے مانیٹرنگ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button