Uncategorized

وارثان شہدائے شکارپور سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہوئےتو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب لانگ مارچ ہوگا

 

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وارثان شہدا سے کیے گئے وعدوں کے پورا نہ کیا جانے پر لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابقمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وارثان شہداء شکارپور کے ہمراہ جیکب آباد میں اہم پریس کانفرنس کی ۔ علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ شکارپور کی صورتحال پر ملک بھر کی ملت جعفریہ کو تشویش ہے۔ سندھ و بلوچستان میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باوجود شیعہ مراکز، علماء اور وکلاء کی سیکورٹی ختم کرنا افسوسناک ہے ۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدائےسانحہ شکارپور کے ورثا سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے، اگر شہدائے سانحہ شہدائے شکارپور سے کیے گئے وعدے وفا نہ ہوئےتو وزیر اعلیٰ ہائوس کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button