Uncategorized

داعش افغانستان میں آچکی ہے، اس کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے، شاہ محمود قریشی

 

شیعہ نیوز  (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں داعش اور القاعدہ خطے کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔ اس کے خلاف سب کو مل کر صف آرا ہونا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کے خلاف ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، داعش ایسی قوت ہے، جو خطے کو غیر مستحکم کرسکتی ہے، یہ افغانستان اور شام میں موجود ہے، میں نے چین، روس، امریکا، ایران، عمان سمیت مختلف ممالک کے دورے اور مذاکرات کئے، سب کا اتفاق ہے کہ داعش کو بڑھنا نہیں چاہیئے، اس کے خلاف سب کو مل کر صف آرا ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ شام و عراق میں بدترین شکست کے بعد دہشتگرد تنظیم داعش کے دہشتگرد افغانستان میں پاکستان بارڈر کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔جس کے بارے میں متعدد بار سیکیورٹی ایجنسیاں خبردار کرچکی ہیں اور پاکستان نے بھی اس سلسلےمیں اقدامات شروع کردیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button