امام خمینی اور ایران کے خلاف سعودی عرب کے تحقیقاتی ادارے کی ہرزہ سرائی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہورمیں منعقدہ انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی تھنک ٹینک کے سٹال پر امام خمینی اور انقلاب اسلامی کیخلاف متعصب کتب کی نمائش ۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری 33 ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں RASANAH نامی سعودی تحقیقی ادارے کے سٹال پر ایران اور بانی انقلاب حضرت امام خمینی کی شخصیت اور زندگی کے متعلق بے بنیاد، تعصب پہ مبنی اور مضحکہ خیز مندرجات پہ مبنی کتب اور لٹریچر موجود ہے۔ 5 فروری تک جاری رہنے والے کتابی میلے کے دوران پاکستانی حکام ہمسایہ اسلامی دوست ملک ایران کے حوالے سعودی پروپیگنڈہ سے صرف نظر کر رہے ہیں، جو قابل تشویش ہے۔
واضح رہے کہ ماہ جنوری میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایرانین اسٹڈیز کے نام سے سعودی تھنک ٹینک کے عہدیداروں نے سابق سعودی سفیر کیساتھ پاکستان کے مختلف اداروں کا 12 روزہ دورہ مکمل کیا تھا، جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے پہلے متعدد سعودی شخصیات اور اداروں سے وابستہ افراد اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مصروف عمل ہیں۔