Uncategorized
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی زیر صدارت ڈویژن آفس میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی زیر صدارت ڈویژن آفس میں منعقد ہوا،جس میں آمدہ بلدیاتی انتخابات، انتظامی روابط ، مرکزی کنونشن ودیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میںڈویژنل کابینہ سمیت تمام اضلاع کے سیکٹری جنرلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ کے بلدیاتی انتخابات کیلیے تمام اضلاع کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ انتظامیہ سے روابط کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔