Uncategorized

دین کےلئے دی گئی قربانیوں کے نتیجہ میں اسیری یا شہادت ملتی ہے ، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  18 ویں برسی شہید مظفر کرمانی کی مناسبت سے رفقاءشہید مظفر کرمانی کے تحت شہید مظفر کرمانیؒ اور ان کے باوفا ساتھی شہید نظیر عباس کے لیے حسینی باغ نمبر دو قبرستان میوہ شاہ میں مجلس منعقد کی گئی ۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ بیشتر افراد شروع میں انقلابی جذبہ سے سرشار ہوتے ہیں ،مگر رفتہ رفتہ ان میں یہ جذبہ ماند پڑجاتا ہے ، آخری دم تک انقلابی رہنا اہم عمل ہے ۔ شہید کرمانی ؒ یکساں خلوص،معنویت اور جذبہ کے ساتھ آخر تک انقلابی رہے ۔شہید کرمانیؒ کا ہم و غم دین اسلام اور اس کا دفاع تھا ۔شہید ایک جامع شخص اور مخلص ترین انسان تھے ۔انہوں نے علمی وفکری سطح کے سیمینارز بھی منعقد کئے ،سیاسی مسائل سے بھی غافل نہیں رہے او ر ساتھ ساتھ سماجی اور تنظیمی امور میں بھی مصروف عمل رہے ۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ بسیجی مزاج انسان زیادہ دینی فرائض کو انجام دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین کےلئے دی گئی قربانیوں کے نتیجہ میں اسیری یا شہادت ملتی ہے ۔شہادت ایک کٹھن راستہ ہے ۔شہید شجاع اور اعلیٰ صفات کا حامل ہوتا ہے ۔شہادتوں سے قوم طاقتور ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید کرمانیؒ اور شہید نظیر عباس کے خاندان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راہ حق کے شہداءکے خاندان کی خدا خصوصی مدد کرتا ہے ۔اللہ ہمیں ان شہداءکے راستے پر چلنے کی توفیق ادا کریں۔

مجلس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے دونوں شہداءکی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور شہید مظفر اور شہید نظیر کے اہل خانہ سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button