Uncategorized

شعائرعزاداری پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، آغا حامد موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد موسوی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ماتمی عزادار ، بانیان مجالس، ذاکرین و خطباء اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں، کسی گیدڑ بھپکی میں نہیں آئیں گے۔

 تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ  بانیان مجالس ماتمی عزادار ذاکرین و خطباء اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں ، امام حسین ؑ کی عزاداری حریت و بیداری کا سرچشمہ ہے ، ولایت علی ؑ دین کی اساس ہے جس کا پرچم لے کر اولیائے کرام مراجع عظام ،اور علمائے حقہ نے پوری دنیا میں پیغام تو حید کو پھیلایا،عزاداری کربلا سے آج تک دین مصطفوی ؐ کی محافظ ہے اور شعائر عزاداری و حسینیہ مجلس ماتم عزاداری کی روح ہے جن پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نظریاتی کونسل علماء بورڈز رویت ہلال و امن کمیٹیوں کو کالعدم ممنوعہ جماعتوں سے پاک کرکے ثابت کرے کہ تبدیلی آچکی ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی شرپسند قوت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے حسینی محاذ کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی اساس کے خلاف ضیاء الحق و امریکہ کے مشترکہ منصوبے کو خاک میں ملایااور آئندہ بھی بیرونی ایجنڈوں سے پاک سرزمین کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ گولہ و بارود اور دارو رسن سے گھبرانے والے نہیں خود کش دھماکوں کی دھمکار میں بھی امن و محبت کا راستہ چھوڑا نہ اپنے عقیدے سے دستبردار ہوئے اور آئندہ بھی اسی راہ پر گامزن رہیں گے ، ،پاکستان کی سلامتی عزیز تھی اور ہمیشہ رہے گی لیکن کسی کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button