Uncategorized

مقدس مقامات کے تحفظ کا فریضہ انجام دیتے رہیںگے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جامعہ جعفریہ مظفرآباد سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران علامہ سید ساجد علی نقوی نےکہا کہ مساجد، مدارس اور امام بارگاہیں اسلام کے قلعے ہیں، یہ ہر صورت اور تاقیامت قائم رہیںگے۔

 شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے، عبادت گاہوں کو بند کرنے کی دھمکی اور علماء کو ہراساں کرکے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مساجد، مدارس اور امام بارگاہیں اسلام کے قلعے ہیں، یہ ہر صورت اور تاقیامت قائم رہیں گے، ان کے تحفظ کا فریضہ ہم انجام دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفرآباد کے وفد سے جامعہ مخزن العلوم سورج میانی میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بعض معاملات کو الجھایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس لیے ان کا فوری حل ناگزیر ہوچکا ہے۔

 ملاقات کرنے والے وفد میں علی قاسم نقوی، ابوالحسن بخاری، خضر عباس بخاری، تنویر گیلانی و دیگر شامل تھے۔نمائندہ وفد نے جامع مسجد جعفریہ مظفرآباد کے مسائل اور معاملات کے بارے میں علامہ سید ساجد علی نقوی کو آگاہ کیا، جس پر انہوںنے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ موسیٰ رضا جسکانی کو فوری طور پر کمیٹی بنا کر مسجد سے متعلقہ مسائل حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button