Uncategorized

جدید تعلیمات کے ساتھ علم و ادب اور بہتری کی سمت چلنے کی کوشش کرنا ہوگی، مولانا عون نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول عین عبادت ہے، طلبہ و طالبات کو چاہیئے کہ اردو انگریزی کے ساتھ ساتھ عربی و فارسی کی تعلیمات کے حصول پر بھی اپنی جدوجہد کو تیز کریں، کیونکہ دور تعلیم کا ہے اور دنیا کے تمام ممالک اور مذاہب اس کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

 مدرسہ مہدیہ تعلیم القرآن گلستان جوہر میں منعقدہ تعلیمی و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو بھی اس سلسلے میں جدوجہد کرنا ہوگی اور جدید تعلیمات کے ساتھ ساتھ علم و ادب، اخلاق و کردار، انسانیت، فلاح و بہبود اور بہتری کی سمت چلنے کی کوشش کرنا ہوگی تاکہ ہمارا معاشرے میں ہمارا مقام بلند ہو اور ہم ایک اچھے شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں، کیونکہ تعلیم یافتہ آدمی دوسروں کے مقابلے میں اچھی اور بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button