Uncategorized

آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، قاسم شمسی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے بھارت کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی قوم متحد ہو چکی ہے ہمیشہ کی طرح مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے ہمارے ملک کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، بھارت کی ممکنہ مہم جوئی کی مزاحمت کیلئے پوری قوم پُرعزم ہے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ انڈیا جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ پلوامہ حملے کی آڑ میں بھارت کی پاکستان دشمن مہم امن دشمنی کی بدترین مثال ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف جارحیت کی تو پوری قوم متحد ہو کر بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائے گی۔

قاسم شمسی کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا خطے میں وحشی بھیڑیا بنا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے اور کشمیری مجاہدین کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ حملے جیسے ڈرامے رچایا گیا، پوری قوم پاکستان کی بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، ہم دشمنان اسلام و پاکستان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا جانتے ہیں، آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button