ایم ڈبلیو ایم کا سندھ میں کالعدم گروہوں کی فعالیت اور دہشتگردی کے خلاف احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے صوبے میںکالعدم گروہوں کی فعالیت اور ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرمختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی جانب سے حیدرآباد، شکارپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروزاور سجاول میں بعد نماز جمعہ صوبے بھر میں جاری دہشت گردی اور کالعدم گروہ کی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میںمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ صوبے میں کالعدم دہشتگرد گروہ دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ شیعہ مساجد ،امام بارگاہوں اورقومی شخصیات کی سیکورٹی ختم کردی گئی ہے۔کسی بھی واقعے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ جیکب آباد اور شکارپور کے وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔ مظاہروںمیںصوبائی کابینہ اور ضلعیذمہ داران سمیت مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔