Uncategorized
شیعہ عزاداروں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ رک سکا، رحیم یارخان سے ایک اور عزادار لاپتہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ عزاداروں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ رک سکا، رحیم یار خان کا رہائشی علی حسن لاپتہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے رہائشی علی حسن گذشتہ تین دنوں سے لاپتہ ہیں جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں لگ سکا۔ علی حسن کے چھوٹے بھائی کے مطابق حسن رات آٹھ بجے گھر سے کسی کام کے لئے نکلا مگر پھر واپس نہیں آیا، ون فائیو پر کال کردی گئی ہے اور تھانے میں باقاعدہ رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔ حسن علی ایک نجی بینک میں جاب کرتا تھا۔ علی حسن کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلٰی پنجاب فی الفور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔