پاکستانی شیعہ خبریں

سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ میں جلد ریلیف کا سامان بھیجا جائیگا، این ڈی ایم اے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ میں جلد ریلیف کا سامان بھیجا جائے گا۔

 لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے وزیراعظم آفس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی جنرل عمر محمود حیات سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے لسبیلہ میں سیلاب اور اس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو لسبیلہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس سے ہونے والے نقصانات پر فوری طور پر ریلیف کا سامان لسبیلہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ جنرل عمر محمود حیات نے اسلم بھوتانی کو مزید بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر اقوام متحدہ کے ادارے سو ملین ڈالرز بھی خرچ کرینگے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس سے  ضلع لسبیلہ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button