Uncategorized

پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، اصغریہ تحریک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  محمد عالم ساجدی مرکزی صدراصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملے کو پسپا کرنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

مرکزی صدراصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و سلامتی کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی ہرگز غلطی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم کو تہہ و بالا کرنے کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے، ملت جعفریہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع اپنے ایمان کا دفاع تصور کرتی ہے۔ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  مکار مودی اور اس کی سرکار پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش سے پہلے سو بار سوچ لے،پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور یہ بات ہم نہیں بلکہ پوری دنیا مانتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button