Uncategorized

وطن کے دفاع کیلیے قوم کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے بھرپور جواب کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارت پر ثابت کردیا کہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مزین ہے۔

سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے آج جس طرح بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ اپنے بیان میں علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔وطن کے دفاع کیلیے قوم کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button